چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان  چیمپئنز لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

307

لزبن (جسارت نیوز)یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل آج پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلا جائے گا جس میں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ سیمی فائنلز لیگ میں انگلش کلب چیلسی نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر دوسری بار میگا ایونٹ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ اس سے قبل 2012 میں چیلسی نے لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کو 4-1سے ہرا کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ فیصلہ کن جنگ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔