موحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے جی 7 کا اہم عہد

291

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے موسمیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی 7 ماحولیات کے وزیروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5C تک محدود رکھنے کے لیے موافق خدمات انجام دیں گے۔

وزرا نے 2021 کے آخر تک غریب ممالک میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی براہ راست فنڈنگ ​​روکنے پر بھی اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے ترقیاتی بینکوں کو ایک واضح پیغام جائے گا جو اب بھی غریب ممالک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی مالی اعانت کرتے ہیں۔

جنگلات کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کو روکنے کیلئے 2030 تک دنیا کی 30 فیصد اراضی کی حفاظت کا بھی عہد کیا گیا۔

برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا ، جاپان ، فرانس ، اٹلی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے وزیر ماحولیات نے جی 7 کے اس آن لائن اجلاس میں حصہ لیا۔ جبکہ اجلاس کی قیادت برطانیہ نے کی۔