ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

112

ایڈنبرا(جسارت نیوز) ہالینڈ اورا سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج بدھ کو روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم ہالینڈ کے دورہ پر موجود ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف 2 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے ہی سیریز کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے مطابق کائل کوئٹزر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔