چین کی عالمی چیمپئن لیوشیون چین کے اولمپکس بیڈ منٹن سنگلز ٹیم سے باہر

118

بیجنگ (جسارت نیوز)چین کی بیڈمنٹن اسٹار اور ورلڈ چیمپئن لیو شیون کو6 رکنی ٹیم کے اعلان کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر کر دیا گیا ۔30 سالہ لیو شیون نے 2019 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کا ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا ، لیو شیون سنگلز مقابلوں کے بجائے ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز ٹیم مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گی ۔دنیا کے 7 ویں نمبر پر آنے والی 30 سالہ بیڈ منٹن ا سٹار نے 2016 کے ریو اولمپکس میں ٹیم ایونٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔چینی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر لیو گولیانگ کے بیان کے مطابق بہت ساری غیر یقینی چیزیں اور چیلنجز موجود ہیں اور ہمیں اعلی درجے کی انفرادی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تجربہ اور اعتماد سے بھر پور ٹیم کی ضرورت ہے اس لئے نمبر ایک چن مینگ اور سن ینگشا کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے لئے نامزد کیا گیا اور اولمپک چیمپئن ما لانگ کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک فین جیانڈونگ کو مردوں کے سنگلز کے لئے منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال سے تاخیر کا شکار ٹوکیو اولمپکس گیمز 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے۔