ایف اے کپ کی فاتح ٹیم لیسٹر سٹی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

229
210517-04-32 210517-04-33 210517-04-34 210517-04-35 210517-04-36 210517-04-37 210517-04-38 210517-04-39 210517-04-40 210517-04-41 210517-04-42 210517-04-43 210517-04-44 210517-04-45 210517-04-46

لندن(جسارت نیوز)ایف اے کپ کی فاتح ٹیم لیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ فٹ بال کے سب سے قدیم ٹورنامنٹ ایف اے کپ کے 140 ویں ایڈیشن کا فائنل ویمبلے کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا جس میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا اور کوئی ٹیم گول ا سکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے 17 ویں منٹ میں لیسٹر سٹی کے یوری ٹیلمنز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ اس گول کے بعد 8مرتبہ کی چیمپئن چیلسی نے آخری لمحات تک گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر لیسٹر سٹی کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس طرح لیسٹر سٹی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے جشن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا، ٹیم کے 2 کھلاڑیوں حمزہ چوہدری اور ویسلے فوفانہ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بدترین جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑی میدان میں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے نظر آئے۔ انگلینڈ میں فلسطین کے سفیر نے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے حمایت پر لیسٹر سٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔ 210517-04-21