حسن علی کی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 14 وکٹیں

232

ہرارے (جسارت نیوز)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 14 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی اور پہلی اننگز میں انہوں نے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔