جعلی ڈی جی نیب کے بیٹے کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاگیا

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خود کو ڈائریکٹر جنرل نیب کا بیٹا ظاہر کرکے شہریوں سے فراڈکرنے والے ملزم کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے ملزم کو 20 مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ نیب حکام نے جعلی ڈی جی نیب کے بیٹے کو ریمانڈ مکمل ہونے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 20 مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا،نیب کاالزام ہے کہ خود کو ڈی جی نیب کا بیٹا ظاہر کرکے ملزم نے 2 شہریوں سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے، بڑے پیمانے پر فراڈ کے مزید متاثرین کی معلومات اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم عامر کا والد خالد خود کو ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ ظاہر کرتا تھا ۔