صدر مملکت کا جسٹس محمد شیراز کیانی کے انتقال پر اظہار افسوس

351

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد جمّوں و کشمیر ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد شیراز کیانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے جسٹس محمد شیراز کیانی کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔