ا۔487ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے‘ چیئرمین نیب

333

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دور میں کرپٹ عناصر سے 487ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ نیب کی نمایاں کامیابی ہے۔ قومی وبین الاقوامی معتبر اداروں نے نیب کی شاندار کامیابی کی تعریف کی ہے۔نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کسی دباکے بغیرہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔