ہمپشائر کائونٹی نے کولن ڈی گرینڈہوم کی خدمات حاصل کر لیں

258

لندن (جسارت نیوز ) انگلش کائونٹی ہمپشائر نے نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈہوم کی خدمات حاصل کر لیں۔ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم انجری کے باعث انٹرنیشنل ہوم سیزن میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈی گرینڈہوم نے فٹنس مسائل سے نجات کیلیے ٹخنے کی سرجری کرائی ہے اور توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک ایجیس بائول میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم ہیمپشائر کائونٹی جوائن کریں گے اور ٹی 20 بلاسٹ کے آخری8 میچوں کیلیے دستیاب ہوں گے۔