گزشتہ سال اے ڈی بی کی پاکستان کو1.78ارب ڈالرکی معاونت

165

اسلام آباد(اے پی پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کومجموعی طور پر 1.78ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ روزجاری کردہ تفصیلات کے مطابق2020ء میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ معاونت میں 1.1 ارب ڈالرپروگرام قرضہ اور680.7 ملین ڈالر پروجیکٹ قرضہ کی شکل میں دیا گیا۔بینک نے کہا کہ کووڈ19سے پیداہونے والی مشکلات کے تناظر میں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری کے امکانات پر اثرات مرتب ہوئے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک قرضہ جات کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھے گا۔