آئی ایم ایف کے ایما پر 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کے اقدامات شروع

318

سرگودھا (صباح نیوز) حکومت نے7500 اور 15000روپے والے پرائز بانڈ کی منسوخی کے بعد5000 روپے والے نوٹ بھی منسوخ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط ہے کہ ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے5000 روپے کا نوٹ ختم کیا جائے اور ساتھ ہی ایک ہزار روپے کے نوٹ کا بھی خاتمہ کیا جائے تاکہ کرپشن کے خاتمے میں مدد مل سکے۔