کورونا : مزید ویکسین لینے کے لیے پی آئی اے کے طیارے چین روانہ

364

کراچی :  پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کے مزید 3بوئنگ 777طیارے  کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے کورونا ویکسین لینے کے لیے چین روانہ ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ طیارے 10لاکھ ویکسین لے کر کل صبح اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائیں گے،پہلا جہاز کل صبح ساڑھے 8بجے ، دوسرا دوپہر ساڑھے 12بجے اور تیسرا جہاز کل رات 12بجے پہنچے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  پی آئی اے طیاروں کے استعمال کا مقصدکورونا ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے، جس کے لیے پی آئی اے کے خصوصی 3طیارے چین روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل 2 فروری 2021 سے شروع ہوا تھا اور سندھ کو اب تک وفاق کی جانب سے مختلف اقسام کی 6 لاکھ 53 ہزار ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں جن میں سے 5 لاکھ 80 ہزار مختلف اضلاع کو دی گئی ہیں۔