عارف علوی کی سعودی عرب کیلیے نامزد سفیرسے ملاقات‘اہم امور پر گفتگو

140

اسلام آباد (اے پی پی) صدر عارف علوی کی سعودی عرب کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سے ملاقات ،جنہوں نے ایوان صدر میں عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میںصدر مملکت نے نامزد سفیر کو تاکید کی کہ وہ سعودی عرب میں
پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ تاریخ، ثقافت ، روایات، عقائد اور اقدار کا رشتہ ہے، پاکستان برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے کوششیں کریں ۔