زمبابوے کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے،رضوان

160

ہرارے (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ٹی-20میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے میزبان کے خلاف تین میچوں سیریز کے ہرارے میں شیڈول ابتدائی میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز جاندار انداز میں کرے گی۔ 28 سالہ محمد رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔