لیسٹر سٹی ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سائوتھمپٹن کو شکست کا سامنا

165

لندن(جسارت نیوز)لیسٹر سٹی کی ٹیم ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فاتح ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سائوتھمپٹن کی ٹیم کو شکست دے کر 50 سے زائد سالوں کے بعد ایف اے کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل لیسٹر سٹی کی ٹیم 1969 میں ایف اے کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا تاہم اس کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم ایف اے کپ کی تاریخ میں تاحال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ فاتح ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں سائوتھمپٹن کو 1-0 سے شکست دی۔کیلیچی ایہاناچو نے دوسرے سیمی فائنل میں واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فٹ بال کے سب سے قدیم ٹورنامنٹ ایف اے کپ کے 140 ویں ایڈیشن ویمبلے ا سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں لیسٹر سیٹی اور سائوتھمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے 10 منٹ بعد لیسٹر سٹی کے جیمی ورڈی کے خوبصورت پاس پر کیلیچی ایہاناچو نے اپنی دوسری کوشش پر گول کر کے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلائی جو کھیل کے اختتام کر برقرار رہی ۔ سائوتھمپٹن کی ٹیم کوئی گول ا سکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ ایف اے کپ کا فائنل میچ چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان 15 مئی کو کھیلاجائے گا۔