ٹی 20سیریز، نیپال نے تیسرے میچ میں ملیشیا کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا

193

کیرتی پور(جسارت نیوز)3ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نیپال نے ملائیشیا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 110 رنز کا ہدف 12.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیرن کے سی نے عمدہ بولنگ اور کوشل بھورٹیل نے ناقابل شکست کو 61 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کرین کے سی کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل گرائونڈ، کیرتی پور میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کے کپتان گیانا ڈرمالا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کی جو درست ثابت ہوا۔ ملائیشا کی ٹیم نیپالی بولرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوء16.5 اوورز میں 109رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس کے 8 کھلاڑی دہراہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ سید عزیز نے 27 ، شروین نے 20 رنز بنائے ۔ نیپال کے کیرن کے سی نے3 اور لامیچانے نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف کوشل بھورٹیل کے ناقابل شکست 61 اور آصف شیخ کے 42 رنز کی بدولت12.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوشل بھورٹیل نے 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کیرن کے سی کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔