اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائیگی‘ فردوس عاشق

175

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائی جائیگی۔یہ بات انہوں نے ایک ٹوئٹ پر بیان دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیا خوروونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری
ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پالیں گے۔