الخدمت فاؤنڈیشن معذور افراد کے غم سمیٹنے میں مصروف ہے‘ رضوان احمد

205

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) صدرالخدمت فائونڈ یشن شمالی پنجاب رضوان احمدنے کہاہے کہ جسمانی طور پر کمزوریوں کا شکار معذور افراد کے غم سمیٹنے کے لیے الخدمت اہم کرداراداکررہی ہے۔ گزشتہ برس 8ارب 5کروڑ 30لاکھ روپے مالیت سے ڈھائی کروڑ افراد کی خدمت کی۔ کورونا کی تیسری لہر نے پاکستانی عوام کو بہت زیادہ متاثر کیا، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے بعض اضلاع میں لاک ڈائون لگایا گیا جس نے وہاں کے عوام کومعاشی دبائو کا شکارکیا ہے۔ ایسے متاثرہ خاندانوں کی امداد ہم سب کا فرض ہے۔ ان خیالات کااظہار رضوان احمدنے الخدمت اور چیریٹی آسٹریلیاکے اشترا ک سے نابیناؤں میں رمضان فوڈ پیکیج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلائنڈ این جی اوکے جاوید شہزاد، صدر روٹری کلب راولپنڈی مرادخان نے بھی اظہارخیال کیا۔ رضوان احمد نے کہاکہ پاکستانی عوام میں خیربہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مصیبت کے وقت پوری قوم یک جان ہوکرمتاثرہ انسانوں کے ریلیف میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ الخدمت فائونڈیشن نے اہل خیر ،لوکل اور بین الاقوامی این جی اوزکے ذریعے کورونا میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ۔