چیلسی اور پیرس سینٹ جرمین نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

215

میڈرڈ(جسارت نیوز)چیلسی نے پورٹو اور پیرس سینٹ جرمین نے دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کو ہرا کر چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں نے سیکنڈ لیگ میچوں میں شکست کے باوجود فائنل 4 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ رامین سانچز پزجان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مرحلے کے سیکنڈ لیگ میچ میں پرتگالی کلب پورٹو نے چیلسی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا۔ 90 منٹ تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پورٹو کے مہدی تریمی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی جو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی کیونکہ فرسٹ لیگ میچ میں ہسپانوی کلب چیلسی نے پورٹو کو2-0 سے شکست دی تھی۔ اس طرح چیلسی نے 2-1 کی مجموعی برتری کے ساتھ7 سال میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔