اعجا ز فاروقی کرکٹ، نیوکراچی جم خانہ اگلے مرحلے میں

303

کراچی(اے پی پی )آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ نیو کراچی جمخانہ، منٹگمری جیمخانہ اور تیسر ٹائون ٹائیگر نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں۔ وجیہہ فواد، بلال خان، طلحہ احسان ،وہاج ریاض،فہیم بخاری ،محمد الیاس، عادل اشفاق، گلزار علی اور حبیب خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں نیو کراچی جمخانہ نے پاک مغل کرکٹ کلب کو باآسانی 93 رنز سے شکست دیدی۔ نیو کراچی جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ وجیہہ فواد نے 85 جبکہ بلال خان نے 53 رنز اسکور کئے ۔محمد عزیز نے 3 جبکہ محمد طاہر نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک مغل 25 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عزیز نے 21 اور مظہر الدین نے 20 رنز اسکور کئے۔محمد الیاس نے عمار ریاض 4نے 3 جبکہ محمد اشفاق نے 2 وکٹیں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں منٹگمری جمخانہ نے اسٹوڈنٹس کرکٹ کلب کو باآسانی 179 رنز سے شکست دیدی ۔منٹگمری جمخانہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔انڈر 19 آل رائونڈر طلحہ احسان نے 95 ،انڈر 19 بیٹسمین وہاج ریاض نے 93 اور فہیم بخاری نے 73 رنز اسکور کئے۔ بلال عزیز اور ارسلان اسد نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں اسٹوڈنٹس کرکٹ کلب 37.4 اوورز میں 127 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔بلال عزیز نے 39 رنز اسکور کئے۔ غازی ناصر اور طلحہ احسان نے 3,3 جبکہ طحہ وقار نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آر ایل سی اے گرائونڈ گلبرگ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں تیسر ٹائون ٹائیگر کرکٹ کلب نے مجاہد جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مجاہد جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔