خسرو بختیار کے بھائی کی شوگر مل انتظامیہ کو نوٹس

93

لاہور (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مل انتظامیہ کو 15اپریل کو طلب کرلیا ۔مخدوم شہریار کو سٹہ کے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ہمرالانے کا حکم ، سٹے کے ذریعے بک کی گئی چینی اور طریقہ کار بھی طلب کرلیاگیا ۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ٹو سٹار شوگرمل سٹے او رشیئر ہولڈر سٹہ بازروں سے ملے ہوئے ہیں ۔ سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے پیسہ بنا رہے ہیں ۔ اس حوالے
سے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ میرے پہلے مل میں شیئر تھے اب نہیں ہیں۔