پنجاب بھرمیں 980 ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق

260

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھرمیں980روڈ ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے، جس میں12 افراد ہلاک اور
564افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی اور تحصیل اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 429 معمولی زخمی افراد کو امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ انتظامیہ کے مطابق حادثات میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل حادثات کی ہے، جسے کم کرنے کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔