شاہین آفریدی تیز ترین 50وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے

257

سنچورین(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔21سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی