فٹبال کھیل پر پابندی کے حوالے سے ـ”جسارت فورم” پیر کومنعقد ہوگا

310

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال پر پابندی لگنے کے بعد فتبالرز اور آرگنائزرز میں بے چینی پھیل گئی۔ اس صورتحال کے پیش نظر جسارت اسپورٹس 12اپریل ، پیر بوقت 3بجے “جسارت فورم” منعقد کر رہا ہے ۔ جس میں فٹبال ایسوسی ایشن، ضلعی فٹبال ایسوسی ایشنز ، کھلاڑی اور ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے ذمہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں واٹس ایپ نمبر 03323411410یاای میل :wazirqadri@ yaho comپر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ کووڈ 19ایس او پیز کی وجہ سے محدود تعداد میں شرکاء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ فورم میں فیفا کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔