ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا،وزیر خزانہ

116

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں ) وزارت خزانہ کی اقتصادی رابطہ کمےٹی نے صدر، وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کےلیے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور دےدی۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت وزارت خزانہ کی اقتصادی رابطہ کمےٹی کا اجلاس ہو اجس مےں ای سی سی نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دی ۔ صدر، وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کےلیے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ،تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پرزہ جات کی خریداری پر
خرچ ہوگی ۔ ای سی سی اجلاس مےںوزارت خزانہ نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کےلیے 2 ارب 38 کروڑ جبکہ وزارت توانائی کےلیے 38 کروڑ سے زیادہ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی اسکے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ کےلیے 28 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کےلیے دی جانےوالی یہ ر قم آئی ووٹنگ کےلیے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پر خرچ ہوگی۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز شرح سے ترقی کرے گی۔اپنے ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کاربڑھانے کوترجیح دیں گے اور ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا۔