پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت کا ایران کا دورہ

121

اسلام آباد(آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایران کا دورہ کیا ، ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران کے سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی ۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا پاک بحریہ علاقائی میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔