سندھ حکومت کا جیل کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

428

کراچی: سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر سندھ بھر میں قیدیوں کو ویکسین لگانے کے لیے پہلے 50 سال سے زائد عمر  کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے  سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔