کورونا ویکسین پاکستان میں تیار ہونے کا امکان

634

کراچی: کوروناوائرس کی تیسری خطرناک لہر سے محفوظ رہنے کے لیے تجرباتی مراحل سے گزرنے والی ویکسین وی زیروون جلد پاکستان میں تیار کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوائیاں بنانے والی کمپنی سرل پاکستان نے کورونا سے بچنے کے لیے  ویکسین کی سپلائی اور تیاری کے حقوق حاصل کرلیے ہیں، چائنیز کمپنی لیوزون فارما کے ساتھ ویکسین کی تیاری کا معاہدہ طے کیا ہے۔

سرل کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ وی زیروون کے کلنیکل فیز تھری ٹرائل کئی ممالک میں ہونگے،امید ہے کہ اتھارٹیز فیز تھری کے کلینکل ٹرائل کی جلد اجازت دیں گی۔