اسپورٹس ڈائریکٹر کے پی کے کا سوسوم پولو گرائونڈ کا دورہ

296

پشاور(جسارت نیوز)اسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے کھیلوں کی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے شروع کیے جانیوالے ایک ہزار کھیلوں کے سہولیات منصوبے کی ٹیم نے سوسوم پولو گرائونڈ چترال کا دورہ کیا پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد کے ہمراہ ڈی ایس او فاروق اعظم اور سابق ڈی ایس او عبد الرحمت بھی موجود تھے جنہوں نے سوسوم پولو گراونڈ کا دورہ کیا چترال سے تین گھنٹے کے دوری پر واقع یونین کونسل کریم آباد میں واقع پولو گرائونڈ بھی اس وقت ایک فٹ برف سے ڈھکا ہوا تھا پراجیکٹ کی نگرانی کرنے والے سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے منصوبے کے بارے میں پراجیکٹ ڈایکٹر اور ان کی ٹیم کو آگاہی دی.انہوں نے بتایا کہ نومبر سے مارچ تک وادی میں برف باری رہی۔ جبکہ بقایا کام یکم اپریل میں سوسوم پل گراونڈ میں شروع کیا جائے گا۔ ٹیم کو بتایا گیا کہ تاہم برف باری سے قبل 25 فیصد کام پہلے ہی ہوچکا ہے۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی نے سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس علاقے میں کھیلنے کی سہولیات کی اسکیم کی منظوری دی۔