یکساں تعلیمی نصاب کیس میں وزارت تعلیم کی رپورٹ مسترد

164

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزارت تعلیم نیشنل سروسز کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزارت تعلیم کی یکساں نصاب سے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں، ایک نصاب کے معاملہ کو طول دیا جا رہا ہے، یکساں نصاب کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ایک نصاب کے معاملہ پر وزارت تعلیم کام مکمل کرے۔ عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر
وفاقی سیکرٹری تعلیم کو طلب کر لیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا، ہمارے دور میں نصاب کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،پاکستان کو بنے 73 سال ہوگئے، ابھی تک ہم نصاب کا معاملہ حل نہیں کر سکے۔