عوام ایس اوپیز پرعمل درآمد یقینی بنائے‘طارق محمود مدنی

100

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ملک بھر میں گزشتہ روز 24گھنٹوں کے دوران مزید 67افراد کی اموات پر دکھ وافسوس اور مثبت کیسز میں روز بروز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے دی گئی ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔وہ صوبائی آفس مرکز امن گلستان جوہر میں ذ مہ داران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔