اورنگی ٹائون میں دھماکا کرنیوالا دہشت گرد بھی زخمی ہوا تھا‘رپورٹ

128

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹائون میں رینجرز پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، دھماکا کرنے والا دہشت گرد خود بھی زخمی ہوا تھا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل کھڑی کرکے موبائل مارکیٹ میں چلا گیا تھا، یہیں سے دہشت گرد نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا اور خود بھی زخمی ہوا۔ دہشت گرد دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد لفٹ لے کر فرار ہوا، اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر ہی دہشت گرد نے ایک موٹرسائیکل سوار سے لفٹ لی۔ دہشت گرد لفٹ لے کر فقیر کالونی کی جانب گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا، زخمی دہشت گرد کسی بھی اسپتال میں علاج کرانے نہیں گیا۔ تحقیقاتی اداروں نے مزید سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کر لیں۔