شاداب الیون نے بابر اعظم الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی’ فخر زمان کی سنچری

100

کراچی (سید وزیر علی قادری)انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں شاداب الیون نے بابرالیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی’ فخر زمان نے شاندار سنچری ا سکور کی’ امام الحق اور بابراعظم نے بھی بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔ پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں دورہ جنوبی افریقا کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹرز کے مابین انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ
کھیلا گیا۔ بابر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے۔ اوپنر امام الحق نے 91 ‘ کپتان بابر اعظم نے 83 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے 40 جبکہ محمد رضوان اور حارث رئوف نے 23,23 رنز بنائے۔ شاداب الیون کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے 3 اور شاہین آفریدی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹارگٹ میچ میں شاداب الیون کو 320 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا جو فاتح ٹیم نے 46 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔ فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کی۔ انہوں نے 82 گیندوں پر4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے 58 رنز کی شاندار اننز کھیلی۔ بابر الیون کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف ا سپنر فیصل اکرم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔