یورپ میں نسلی تعصب معاشرے کی جڑوں تک سرایت کرچکا ہے، وزیر خارجہ

568

یورپی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یورپی معاشرے میں نسلی امتیاز کی ساخت جڑوں تک سرائیت کر گئی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران یورپی یونین کے امور خارجہ کے وزير جوزف بوریل نے نسلی امتیاز سے متعلق یورپ میں پائے جانے والے رويئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسلی امتیاز یورپی معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے۔

 جوزف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نسلی امتیاز کی وجہ سے انسانی حقوق کو یورپ میں شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

39 فیصد افریقی باشندے یورپ میں امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ کوویڈ19 نے یورپی معاشرے میں امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی معاشرے سے نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے جدوجہد کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔