تاجر نمائندوں کی مشاورت کے ذریعہ پالیسیاں بنائی جائیں،ایس ایم منیر

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر )یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی طور پر مضبوط تر بنانے کے لیے تاجر نمائندوں سے رہنمائی حاصل کریں اور مشاورت کے ذریعہ پالیسیاں بنائی جائیں،اس وقت کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود پاکستان کی برآمدات خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر ہیں تاہم اس میں مزید تیزی لانے کے لیے ایکسپورٹرز کو سہولیات ومراعات دی جائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمعروف بزنس مین ،چیئرمین کرائون گروپ، فرحان حنیف کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں فیڈریشن کے سابق صدرزبیرطفیل،سینیٹرعبدالحسیب خان،خالد تواب،اختیاربیگ،نوراحمدخان،شکیل ڈھینگڑا، ایس ایم نصیر، گلزارفیروز،زبیرچھایا،کاٹی کے سابق صدور دانش خان،عمرریحان، فراز الرحمان، شاہین الیاس سروانہ،مسعودنقی،مسلم محمدی، شہزاد مبین، زاہد سعید،فرخ مظہراوردیگر تاجراور صنعتکار مو جود تھے۔