پاکستانی کورونا مریضوں کو یو اے ای کے اسپتال کی مفت آن لائن خدمات حاصل

169

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کوروناسے متاثر افراد مرض کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے راس الخیمہ اسپتال متحدہ عرب امارات کی مفت خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ راس الخیمہ اسپتال نے آن لائن کووِڈ 19بحالی پروگرام متعارف کرایا ہے جس سے کورونا کے متاثرہ مریض پوری دنیا میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ARISEکے تعاون سے لانچ کیاگیا ہے اور کورونا متاثرین اسپتال کی ویب سائیٹ پر اپنی رجسٹریشن کرنے کے بعد اس آن لائن مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔