دبئی ایکسپو کے لیے پاکستانی پویلین کی تعمیر خوش آئند ہے، ریاض احمد

235

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے دبئی ایکسپو کے لیے پاکستانی پویلین کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات کے لیے اس طرز کے اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت اندرون اور بیرون ممالک ائر پورٹس اور ان کے قریب مقامات پر اسی طرز کے پویلین قائم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد اور کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 28 ملین ڈالر سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے پویلین میں ابو ظہبی حکومت کی جانب سے 14ملین ڈالرکاحصہ ڈالنا قابل ستائش ہے۔