دراز کا بڑی رعایتوں کے ساتھ پاکستان ڈے سیل کا آغاز

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دراز نے معروف برانڈز اور مقامی سیلرز کے ساتھ مل کر پاکستان ڈے کے موقع پر اپنی پہلی میگا سیل 2021ء کا آغاز کر دیا ہے۔100 سے زائد کیٹیگریز میں 15 ملین مصنوعات موجود ہیں اور دراز ایپ کے ذریعے صارفین کو ان کی فنگر ٹپ پر ہر قسم کی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ دراز نے خریداری کی ضروریات پورا کرنے کے لیے آن لائن خریداری کی ترغیب دیتے ہوئے صارفین کو محفوظ، وسیع پیمانے پر مصنوعات، کی خصوصی مہمات اور تیز ترین ڈلیوری کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔