میزان بینک اور ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے درمیان معاہدہ

666
گروپ ہیڈمیزان بینک عبداللہ احمد اور ماسٹر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد ملک معاہدے کے موقع پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے ماسٹر گروپ کو ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے ماسٹر گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنی اسٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن بینکنگ سلوشن ای بز پلس کے ذریعے ماسٹر گروپ کے صارفین اور سپلائر کی ادائیگیوں کو مکمل طور پر خود کار بنائے گا ۔یہ شراکت داری ورکنگ کیپیٹل سائیکل فراہم کرنے والی سروسز کی بنیاد پر ماسٹر گروپ کے لین دین اور بینکاری ماحولیاتی نظام پر نظر رکھنے کے علاوہ معیاری رپورٹنگ ، گریٹر سیفٹی اور استعداد کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی سائبر سیکوریٹی بھی فراہم کرے گی ۔