پاکستان اسٹاک :سرمائے میں4ارب روپے سے زائد کا اضافہ

274

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار ی اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 90.47پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44766.59پوائنٹس سے بڑھ کر 44857.06پوائنٹس پر جا پہنچا ،اسی طرح 58.49پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18569.53پوائنٹس سے بڑھ کر 18628.02پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30647.57پوائنٹس سے بڑھ کر 30663.31پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب 8کروڑ 76 لاکھ30ہزار861روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔