کنٹینریز کارگو کی نقل وحمل کی لاگت میں 700 فیصد تک اضافے پر تشویش

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(فباٹی) نے درآمدات میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنٹینریز کارگو کی نقل وحمل کی لاگت میں 700 فیصد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر فباٹی محمد علی نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران بین الاقوامی مال برداری کے اخراجات میں 500 سے 700 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے بتایا کہ چین سے پاکستان آنے والے 20 فٹ کنٹینر میں سامان کے لیے مال بردار چار ہزار 20 2000 سے 3000 ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس سے قبل جون 2020 میں اس سے پہلے 700 ڈالر تھے۔محمد علی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تجارت کی صورتحال کے لیے پاکستانی حکومت ذمہ دار نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کے لیے کوئی قلیل مدتی حل نہیں ہے تاہم مستقبل میں پاکستان شپنگ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے اس جیسی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔