ٹورنٹو کینیڈا میں چمڑے کی پاکستانی مصنوعات پر ویبنار کا انعقاد

291

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینیڈا(ٹورنٹو) میںپاکستان کے قونصل جنرل کے تعاون سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے ٹورنٹو ، کینیڈا میں گزشتہ روز پاکستانی چمڑے کی برآمدات پر ویبنار کا اہتمام کیا۔ویبنار میں قونصل جنرل پاکستان برائے کینیڈا عبدالحمید ، ڈی جی باسط رؤف ، اظہر حسین اورکینیڈا کی کاروباری برادری کے سرکردہ ممبران اور چمڑے کے ممبران نے شرکت کی۔ ویبنار میںکینیڈا کی منڈیوں کے لیے پاکستان سے تیار شدہ چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔عبد الحمید اور باسط رؤف نے دونوں ممالک میں کاروباری برادری کے مابین تعلقات بڑھانے اور کاروبار کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔