سینیٹ الیکشن سے نظام کمزور،سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو ا ،میاں زاہد حسین

415

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن نے انتخابی نظام کی کمزوریوں کو عیاں کرتے ہوئے سارے سسٹم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ اگردونوں طرف کے سیاستدان ایک سوووٹوں کے معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہیں کر سکتے توشفاف جنرل الیکشن کا انعقادکیونکر ممکن ہو گا اور اہم معاملات کیسے آگے بڑھیں گے۔