ٹنڈوآدم، دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے خاتون سمیت چار افراد زخمی

48

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت چار افراد زخمی۔ ٹنڈو آدم باب شاہ نواز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرانے کے باعث حیدرآباد کی رہائشی خاتون حمید مسیح، ارشد مسیح جبکہ ٹنڈوآدم کے رہائشی نوجوان ارمان آرائیں، محمد دانش انصاری سخت زخمی ہوگئے، زخمی دانش انصاری کو طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا جبکہ خاتون، ارشد مسیح اور ارمان آرائیں کو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔ ٹنڈوآد م میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے فرزند کے گھر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی، مقدمہ تین نامعلوم ملزمان کیخلاف درج، کوئی گرفتاری عمل میں لائی نہ جاسکی۔ ٹنڈوآدم فراز ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر شہید گل محمد شاہ کے فرزند سید علی شاہ کے گھر میں گزشتہ شب لاکھوں روپے ڈکیتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر اسد علی شاہ کی فریاد پر تین نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان چار لاکھ روپے نقدی، چار تولہ سونا، بیٹریاں لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔ کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔