گوداموں کی حد بندی کی مدت بڑھا ئی جا ئے، ناصر حیات مگوں

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ COVID-19 کی وجہ سے تجا رتی سر گر میاں کم ہیں جسکی وجہ سے consignmentزیادہ عر صے تک گو داموں میں پڑے رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کلیئر نس پر سر چارج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کی بجٹ ایڈوائزری کو نسل کے اجلا س کے دوران گوداموں کی حد بندی کی مدت سمیت مختلف امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو ں نے کہاکہ کو ویڈ کی وجہ سے معا شی سر گر میو ں میں کمی ، عالمی ما رکیٹ میں کسا د با زاری اور ما لی مشکلا ت کا سامنا ہے اور درآمد کنند گان وقت پر اپنی consignmentپو ری کرنے سے قاصر ہے اور صورتحال یہ پیدا ہو گئی ہے کہ بڑی تعداد میں گو داموں میں پڑ ے ہو ئے سامان پر بھاری سر چارج لگا یا جا رہا ہے کیونکہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کی طرف سے اب تک کسی بھی قسم کی مراعا ت میں تو سیع نہیں کی گئی ہے اور اس وجہ سے ریونیوپر بھی اثر پڑرہا ہے ۔ زکر یا عثمان سابق صدر ایف پی سی سی آئی کی سر براہی میں انعقاد کیئے گئے بجٹ ایڈوائزری کو نسل کے اجلا س میں خام مال کے درآمدکنند گان کے مسائل پیش کیے گئے جنہیں کسٹم کے احاطے میں قائم شدہ اپنے گوداموں میں پڑے ہو ئے زائد وقت کے لیے consignment کا مسئلہ ہے بحوالہ کسٹم ایکٹ 1969کے سیکشن 98کا اجلاس میں درآمد کنند گان کے مسائل کے حل کے لیے حد سے تجاوز consignment پر سر چارج کی چھوٹ کے لیے FBRسے رجو ع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔