ایس ڈی اے کی زمینوں سے قبضے خالی کرائے جائیں گے، منیر سومرو

212

کوٹری (نمائندہ جسارت) جامشورو سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد سومرو نے کچھ دن قبل میڈیا پر غلط خبریں نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی اے کی زمینوں سے قبضے خالی کرانے کے لیے بڑی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر ضلع جامشورو میں ایس ڈی اے کی زمینوں سے کچھ قبضے خالی کرائے گئے ہیں، باقی قبضے بھی جلد از جلد خالی کرائے جائیں گے۔ ایس ڈی اے کی 350 ایکڑ زمینوں سے قبضے چھڑانے کے لیے بڑے بنگلوز توڑنے کی شروعات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اے کی زمینوں پر قبضے کر کے غیر قانونی بنگلے بنائے گئے ہیں جن کو ہر صورت میں توڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا کے ادارے غلط خبریں چلا رہے ہیں جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ ڈی جی منیر سومرو نے بتایا کہ ملازمین کو مقررہ وقت پر تنخواہیں دی جارہی ہیں، ادارہ خسارے سے باہر نکل گیا ہے۔ الاٹیز کو سہولیات کے لیے پانی، بجلی، گیس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔