الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

362
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے،این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔