ہیومن رائٹس کمیشن کی خواتین کے حقوق سے متعلق مطالبات کی حمایت

131

اسلام آباد (اے پی پی) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق کو تسلیم کرنے اور انہیں تحفظ و فروغ دینے کے عالمگیر مطالبے کی مکمل حمایت و تائید کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو تشدد، جنسی تشدد اور غیرت کے نام پر جرائم سے لے کر مذہب کی جبری تبدیلیوں، خواتین کی اسمگلنگ اور روزگار کی جگہ پر ہراسانی سمیت صنف کی بنیاد پر تشدد کی تمام اشکال کا خاتمہ کیا جائے، محفوظ عوامی مقامات فراہم کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ریاست و سماج دونوں کو خواتین کی آواز سننا اور اس پر سوچ بچار کرنا ہوگا۔