کیویز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز اپنے نام کرلی

416
ویلنگٹن:نیوزی کے کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو

ویلنگٹن(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ نے 5ویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز3-2 سے اپنے نام کر لی۔میزبان نے مارٹن گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت143رنز کا ہدف 15.3اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل نے 46گیندوں پر 4چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ڈیون کونوے 36اور گلین فلپس 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مارٹن گپٹل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 اور میتھو ویڈ نے 44رنز بنائے، اسٹوئینس 26رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف 16ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 4چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جب کہ ڈیون کونوے 36 اور گلین فلپس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مارٹن گپٹل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔